نئی دہلی،30ستمبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کاویری پانی تنازعہ میں کرناٹک حکومت کے موقف پر آج شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے یکم تا چھ اکتوبر تمل ناڈو کو روزانہ 6000 مکعب پانی دینے کا حکم دیا۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس ادے امیش للت پر مشتمل بنچ نے کرناٹک حکومت کو آج پھٹکار لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ایسے حالات پیدا نہ کرے کہ قانون کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔
ہر حال میں کورٹ کے احکامات پر عمل ہونا ہی چاہئے۔